ملتان کا نوجوان ملائشیاء میں لاپتہ

ملتان کا نوجوان ملائشیاء میں لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نیوزرپورٹر)روزگارکے سلسلہ میں ملائیشیا جانیوالا ٹاٹے پور ملتان کا رہائشی منور عباس پچھلے آٹھ برس سے لاپتہ ہے‘ 26جون 2011ء سے گھروالوں سے رابطہ منقطع ہے‘ والدین نے ان 11سالوں میں اوورسیز پاکستاینز فاؤنڈیشن فارن آفس اسلام آباد سمیت ملائیشیا میں موجود پاکستانی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
سفارتخانہ اور دیگر اداروں سے التجا نہیں کرنے کے باوجود کسی حکومتی ادارے نے ان پریشان حال خاندان کی داد رسی نہیں کی پاکستان آفس میں متاثرہ والدین غلام شبیر وپٹھانی مائی نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 26جون2011کو بیٹے منور عباس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں اس نے 7جولائی 2011کوواپس آنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اس دن کے بعد منور عباس سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا ہے‘ اس دوران او پی ایف اور فارن آفس کے متعدد چکر لگائے لیکن کسی ادارے نے ہماری پریشانی کی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔انہوں نے بتایا کہ منور عباس 2009ء کو روز گار کے سلسلہ میں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور گیاتھا تین سال تک رابطے میں رہا ہے اور 26جولائی 2011کورابطہ کرنے پر اس نے 7جولائی 2011کو پاکستان واپسی کی اطلاع دی او ر اس کے بعد منور عباس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے متاثرہ والدین نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے استدعا کی ہے کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں
بیٹا بازیاب کرایا جائے