ڈی سی صوابی کی مون سون بارشوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عملہ کو تیار رہنے کی ہدایت

ڈی سی صوابی کی مون سون بارشوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عملہ کو تیار رہنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان لودھی نے تمام سرکاری محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کت تناظر میں ہر قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور اس حوالے سے اپنے عملے کو بھی تیار رہنے کی تاکید کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرہ افراد کی مدد و بحالی کا کام اچھے انداز سے کیا جاسکے ۔وہ اپنے دفتر میں قدرتی آفات کے حوالے سے سرکاری محکموں تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں تمام سرکاری محکموں اور پولیس کے افسروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ٹی ایم ایز ،پبلک ہیلتھ انجنئرنگ ، صحت اور دیگر محکمو ں نے اپنے پاس موجود مشینری اور دیگر ضروری آلاتکے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے افسروں کو ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ٹی ایم ایز مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کی جلد از جلد نکاسی کو یقینی بنائیں گے تاکہ آبادی اور فصلوں کو نقصان نہ پہنچے ۔اُنہوں نے تمام محکموں کو انتظامی افسران کے ساتھ برابر رابطہ رکھنے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کی بھی ہدایت کی ۔اُنہوں نے مختلف محکموں کو اپنے پاس موجود مشینری اور آلات کے مربوط استعمال کے لیے لائحہ عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا #