پیدائش سے دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا صحت مند معاشرے کیلئے ضروری ہے‘ ڈاکٹر عالمگیر
شبقدر(نمائندہ خصوصی)پیدائش سے دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا صحت مند معاشرے کیلئے ضروری ہیں ۔ بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانے کا حق مذہب نے بھی دیا ہیں اور قانون بچے کے اس حق کو تسلیم کر چکا ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ضلع مہمند ڈاکٹر عالمگیر خان نے بچے کو دو سال تک ماں کے دودھ کے عالمی ماہ کے موقع پر کی ۔ اس موقع پر ایجنسی بھر کے صحت کے مراکز میں خواتین میں بچے کو دو سال تک ماں کے دودھ کی اہمیت اور آگاہی کے حوالے سے خصوصی مہم بھی چلائی گئی ۔ ڈاکٹر عالمگیر نے کہا کہ بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانے سے نہ صرف بچے کو ان کے بنیادی خواراک کا حق دیا جاتا ہے بلکہ ماں کے دودھ پلانے سے صحت معاشرے کی تشکیل بھی ممکن ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ دو سال تک پلانے سے نہ صرف بچہ صحت مند رہ سکتا ہے بلکہ ماں کے صحت پر بھی اچھے اثرات پڑتے ہیں ۔ ڈاکٹر عالمگیر نے کہا کہ ضلع مہمند میں بچے کو دو سال تک ماں کے دودھ پلانے کا مہینہ اگست آگاہی کے حوالے سے بھرپور انداز میں منایا جائیگا ۔ تاکہ خواتین میں اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلانے کی اہمیت اور افادیت سے اگاہ کیا جاسکیں ۔