شانگلہ میں موبائل سروس معطل‘ رابطوں میں مشکلات کا سامنا
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں موبائل فون کی ٹیلی نار سگنل خراب ،لوگوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا، 3Gبھی مکمل طور پر بند ، موبائل سوشل میڈیا بھی خاموش ہوگئی ،محنت مزدوری کی غرض سے علاقے سے باہر مقیم لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کے اپنے اہل و عیال سے رابطہ ہونہیں پاتا، ٹیلی نار کے سگنلز بار بار ڈراپ ہوجاتے ہیں، صارفین سراپا احتجاج بن گئے ، ٹیلی نار سروس نہیں دے سکتی تو اپنا سسٹم یہاں سے اٹھائیں۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تیسرے روز بھی موبائل کمپنی ٹیلی نار کے سگنلز بدستور خراب رہے ،سگنلز بار بار ڈراپ ہونے سے صارفین انتہائی پریشان ہیں ، ایک کال ملانے کیلئے نمبر کو پانچ پانچ مرتبہ ڈائل کرنا پڑتا ہے ، کھمبے کے پاس بھی دو سگنل نہیں ہوتے ، موبائل 3G و انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ، شانگلہ سے باہر مقیم بیرون و اندرون ملک صارفین کا اپنے گھر والوں سے رابطوں کا فقدان ہے ،ٹیلی نار سگنلز کی بار بار ڈراپ ہونے سے صارف کے موبائل سے چارجز کاٹ لئے جاتے ہیں جبکہ رابطہ بحال نہیں رہتا ،تیسرے روز بھی اندرون شانگلہ ٹیلی نار سگنلز خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے صارفین نے شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے ٹیلی نار کمپنی کے اعلیٰ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیلی نار سگنلز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکے تو اپنا سسٹم یہاں سے اکھاڑے تا کہ عوام متبادل بندوبست کرسکے ۔۔