پولیو کی بیخ کنی کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ شاہ رخ علی

پولیو کی بیخ کنی کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ شاہ رخ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان ور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب جا کر پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں پولیو کا خاتمہ سے ہی ہم اپنے بچوں کو اپاہج اور معذور ہونے سے بچا جا سکتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ پولیو کنٹرول روم میں3 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے حکام ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر شاہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرطاہر جاوید آرائیں بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک نہایت خطرناک مرض بن چکا ہے جو ہما رے معاشرے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہو گا پولیو کے خاتمہ کے لئے جتنی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی ذمہ داری والدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھی عائد ہوتی ہے شہری پولیو کی مقرر کردہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل اور ایک صحت مند معاشرہ دے سکیں انہوں نے کہا پولیو کی ٹیمیں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہیں اس لئے وہ بچوں کو قطرے پلانے میں کوتاہی نہ برتیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ اب ایک قومی مشن بن چکا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔