شیوہ آسوٹا شریف روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق
صوابی ( بیورورپورٹ)شیوہ آسوٹا شریف روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ کرنل شیر کلے میں سرکاری سکول میں شدید گرمی کی وجہ سے طالب علم بے ہوش ہو گیا۔ فرح سیر سکنہ آسوٹا شریف نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ذوہیب علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں طاہر سکنہ شیوہ جو کہ غفلت سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا کی ٹکر سے ذوہیب علی جاں بحق ہو گیا دریں اثناء شدید گرمی کی وجہ سے گورنمنٹ ہائی سکول کرنل شیر کلے کا ایک طالب علم بے ہو ش ہو گیا ضلع بھر میں شدید گرمی کے باوجود یکم اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں اکثر سکولوں میں پانی اور بجلی کی سہولیات موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جمعہ کے روز گرمی کی شدت بر داشت نہ کر سکی اور ایک نوجوان ساتویں جماعت کا طالب علم بے ہوش ہو گیا۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔