ڈیرہ میں یوم شہداء پولیس احترام سے منایا جائیگا

ڈیرہ میں یوم شہداء پولیس احترام سے منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ضلع ڈیرہ میں یوم شہداء پولیس نہایت احترام اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں پولیس لائن ڈیرہ میں ڈیرہ پولیس اپنے شہدا ء کے ایصال ثواب کے لیے پولیس لائن ڈیرہ کے جامعہ مسجد میں ختم قرآن کا اہتمام کیا بعد از ختم قرآن شہدا پولیس کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔شہدا ء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس لائن ڈیرہ میں بلڈ ڈونر کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت پولیس آفسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ خون کے عطیات کا مقصد شہدا ء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی لازوال قربانیوں کو تازہ کرنا ہے۔ہمیں اپنے شہدا ء اور ان کو جنم دینے والی ماؤں پر فخر ہے ۔