ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
اگست04 ہفتہ۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔
برج ثور
اگست04 ہفتہ۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا۔ نئے افراد سے مل کر کاروبار کو بہتری کی طرف بڑھا سکیں گے۔
برج جوزا
اگست04 ہفتہ۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثرانداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ پرانے رکے ہوئے کام مکمل کر سکیں گے۔
برج سرطان
اگست04 ہفتہ۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج اسد
اگست04 ہفتہ۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ روحانیت کے شوق میںاضافہ ہوگا۔ کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ کاروبار ترقی کی طرف گامزن ہوسکے گا۔ مصروفیت اور ذمہ داری میں اضافہ ہوگا۔
برج سنبلہ
اگست04 ہفتہ۔ رشتے دار مدد گار رہیں گے۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج میزان
اگست04 ہفتہ۔ اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ دوست مددگار رہیں گے۔ مسائل سے چھٹکارا مل سکے گا۔
برج عقرب
اگست04 ہفتہ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج قوس
اگست04 ہفتہ۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ معاشی حالات قدرے بہتر ہوں گے۔
برج جدی
اگست04 ہفتہ۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت سیر و سیاحت کا راستہ روک سکتی ہے۔ پرانے دوست مددگار رہیں گے۔ تقریبات میںشرکت کر سکیں گے۔
برج دلو
اگست04 ہفتہ۔ گھریلو افراد کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔ نئے معاملات شروع کرنے سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔
برج حوت
اگست04 ہفتہ۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔