’کیپٹن صفدر جیل میں جس بھی ملاقاتی سے ملتے ہیں تو ۔ ۔ ۔‘سینئر صحافی نے ایسی بات بتادی کہ آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

’کیپٹن صفدر جیل میں جس بھی ملاقاتی سے ملتے ہیں تو ۔ ۔ ۔‘سینئر صحافی نے ایسی ...
’کیپٹن صفدر جیل میں جس بھی ملاقاتی سے ملتے ہیں تو ۔ ۔ ۔‘سینئر صحافی نے ایسی بات بتادی کہ آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ اور سسرسمیت اڈیالہ جیل میں اسیری کی زندگی گزاررہے ہیں اور ایسے میں ان سے گزشتہ دنوں ملاقات کرنیوالے سینئر صحافی نے حیران کن بات بتادی۔
روزنامہ جنگ میں اعزازسید نے لکھاکہ ”جیل میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی الگ الگ رکھا گیا ہے۔ کیپٹن صفدر ملاقاتیوں سے مسکرا مسکرا کرملتے ہیں۔ ان کا وزن مزید کم ہوا ہے مگر چہرے پر پہلے سے زیادہ تازگی جس دھج سے انہوں نے راولپنڈی میں گرفتاری دی وہ خود میاں نوازشریف اور مریم نواز کے حصے میں نہ آسکی۔
مریم اکثر والد کیساتھ بیٹھتی ہے اور ملاقاتیوں سے خوب بات چیت ہوتی ہے۔ مریم اور صفدر جیل کی بھٹی میں جل کر کندن بننے کے عمل سے گزررہے ہیں۔ مریم نواز سے پوچھا گیا کہ وہ جیل میں فراغت کےدوران کیا کرتی ہیں تو بولیں، " وقت تلاوت قرا?ن و وظیفہ میں گزرتا ہے، آج کل اوریانا فلاشی کی کتاب انٹرویو ود دی ہسٹری پڑھ رہی ہوں،"۔ مریم مطمئن ہے اور کسی قسم کی بیزارگی سے آزاد۔ رومی نے کہا تھا” اپنے بدترین دنوں میں بے خوف ہو کر انتظار کرو“۔ مریم شاید ایسی ہی کسی صورتحال سے دوچار ہے۔ امید ہی نہیں یقین کیساتھ کہ اچھے دن لوٹ آئینگے۔ اس کی والدہ ٹھیک ہوجائیں گی اور وقت بدلے گا۔