اب تحریک انصاف کو حکومت مل جانے کے بعد کیا نوازشریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟جیل میں ملاقات کرنیوالی ایک شخصیت نے ایسی بات بتادی کہ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

اب تحریک انصاف کو حکومت مل جانے کے بعد کیا نوازشریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں یا ...
اب تحریک انصاف کو حکومت مل جانے کے بعد کیا نوازشریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟جیل میں ملاقات کرنیوالی ایک شخصیت نے ایسی بات بتادی کہ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں اسیری کی زندگی گزاررہے ہیں اور حالیہ انتخابات کے بعد تحریک انصاف کو حکومت بنانے کے لیے اکثریت مل چکی ہے ، ایسے میں سعودی سفیر کے عمران خان کو پیغامات اور نوازشریف کی ڈیل کی کوششوں کی خبریں آتی رہی ہیں لیکن اب اس ضمن میں نوازشریف کا اپنا موقف سامنے آگیا۔
روزنامہ جنگ میں اڈیالہ جیل میں کچھ دیگر صحافیوں کے ہمراہ ملاقات کرنیوالے سینئر صحافی اعزاز سید نے لکھاکہ ’نوازشریف گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایک اور آفیسر کیساتھ آئے اور انہوں نے نوازشریف کے کان میں کچھ کہا۔ نوازشریف نے سر جھٹکا اور پھر ملاقاتیوں سے مخاطب ہوئے ، " میں آپ سے باتیں تو بہت کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ بتا رہےہیں کہ وقت ختم ہوگیا اور یہ مجھے لےجانا چاہتے ہیں"۔چلتے چلتے نوازشریف سے پوچھا کیا کسی نے کچھ پیشکش کی ؟ وہ جواب میں نفی میں سر ہلاتے بولے، "نہ کی ہے نہ میں خواہشمند ہوں"۔ نوازشریف آہستہ آہستہ چلے گئے۔