بنی گالہ میں سیاسی جوڑ توڑ جاری،9 روزہ مشاورت کے بعد بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراءاعلیٰ کے ناموں کا اعلان نہ ہو سکا

بنی گالہ میں سیاسی جوڑ توڑ جاری،9 روزہ مشاورت کے بعد بھی پنجاب اور ...
بنی گالہ میں سیاسی جوڑ توڑ جاری،9 روزہ مشاورت کے بعد بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراءاعلیٰ کے ناموں کا اعلان نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں سیاسی جوڑتوڑجاری ہے، 9 روزہ مشاورت کے بعدتاحال وزرائے اعلیٰ کے ناموں کااعلان نہ ہوسکا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور عمران خان کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور کے پی کے ناموں کا اعلان نہیں کیا جا سکا،رپورٹ کے مطابق پیرتک کے پی اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کے ناموں کااعلان کردیاجائےگاجبکہ جہانگیرترین بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل سے آج ملاقات کریں گے۔