سندھ میں گرافک ڈیزائننگ کا مقابلہ ماندھل کے غریب نوجوان نے جیت لیا

عمر کوٹ (سید ریحان شبیر ) سندھ کے پسماندہ گاؤں ماندھل کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آتمچند بھیل نے گرافکس ڈیزائننگ کے مقابلے میں سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی حکومت میری سرپرستی کریں میں ملک کےلیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع کے ایک پسماندہ گاؤں ماندھل سے تعلق رکھنے والے آتمچند بھیل نے "نمائندہ ڈیلی پاکستان "سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے ۔
آتمچند نے بتایا کہ انہوں نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنی مدد آپ کے تحت قدم رکھا مجھے شروع سے ہی گرافکس ڈزائنگ کے شعبے سے خاص دلچسپی تھی اور کچھ عرصہ قبل حیدرآباد میں سندھ سطح پر گرافکس ڈزائنگ کا خصوصی امتحان ہوا اس امتحان میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے گرافکس ڈزائنگ کے امتحان میں حصہ لیا اللہ تعالی کے فضل کرم سے میں نے اس گرافکس ڈزائنگ کے امتحان میں سندھ میں پہلی فسٹ پوزیشن حاصل کی لیکن افسوس کہ میری حکومتی سطح یا ضلع سطح پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔
آتمچند نےکہا کہ میں اپنے ملک اور صوبے سندھ کےلیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں مجھے صرف اور صرف حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے مقامی سطح پر پریس کلب اور جرنلسٹ فورم عمرکوٹ نے مجھے ایوارڈ وغیرہ دیا ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ حکومت مجھے میری قابلیت مطابق روزگار دے آتمچند نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی سے ضرور استفادہ حاصل کریں تعلیم علم اور جدید ٹیکنالوجی کمپیوٹر کی تعلیم وغیرہ کا حصول کی آگاہی نوجوانوں کےلیے لازمی ہے ۔
آتمچند نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجھ روزگار دیا جائے اور سندھ بھر خصوصاً پسماندہ گاؤں گوٹھوں میں کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول کےلیے سینٹر قائم کیے جائیں عمرکوٹ کے سماجی شہری عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہےکہ آتمچند کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔