این اے 132 لاہور، شہباز شریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں،آر او نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قراردے دیں۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات آر او کو جمع کرادیں۔
تفصیلات میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف نے 19لاکھ 34ہزار 447 روپے الیکشن پرخرچ کئے جبکہ گاڑیوں میں تیل کی مدمیں 6 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نے اشتہارات کےلئے 11 لاکھ روپے خرچ کیے،آراونے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قراردےدیں۔