A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

تکلیف پر معمر شخص ہسپتال منتقل، آپریشن تھیٹر داخل ہوتے ہی بجلی چلی گئی تو مریض نے جنریٹر چلانے کا مطالبہ کردیا، پھر ڈاکٹر نے کیا سلوک کیا؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

تکلیف پر معمر شخص ہسپتال منتقل، آپریشن تھیٹر داخل ہوتے ہی بجلی چلی گئی تو مریض نے جنریٹر چلانے کا مطالبہ کردیا، پھر ڈاکٹر نے کیا سلوک کیا؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

Aug 04, 2018 | 13:27:PM

سوات (ویب ڈیسک)سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے ڈاکٹر جلاد بن گئے ،سٹریچرکو لات مار کر مریض کو نیچے گرادیا،رشتہ دار مریض کو تشویشناک حالت میں پشاور لے گئے جہاں وہ دم توڑ گیا ، روزی خان کو شدید تکلیف کی حالت میں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا ، بجلی جانے پر ڈاکٹر جنریٹر چلانے کے مطالبہ پر مشتعل ہو گیا۔

رشتہ دار وتیماردار سراپا احتجاج بن گئے ، فتح پور سے تعلق رکھنے والے متوفی روزی خان کے بیٹوں رسول خان اور سبحان علی اپنے دیگر رشتہ داروں سمیت میت سوات پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین کا موقف تھا کہ گذشتہ روز وہ روزی خان کو تکلیف ہونے پرسیدو شریف ہسپتال لائے جہاں سے انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا ، انہوں نے کہاکہ ان کے معمر والد سٹریچر پر پڑے تھے اس دوران بجلی چلی گئی ہم نے ڈاکٹر سے اپیل کی کہ جنریٹر لگادیں تو اس نے طیش میں آکر سٹریچر کولات ماردی جس سے مریض زمین پر گر کر زخمی ہوگیا جس پر ہم انہیں اٹھا کر پشاور لے گئے جہاں پر وہ دم توڑ گئے۔

انہو ں نے کہاکہ ہم رپورٹ درج کرانے پولیس سٹیشن گئے تو وہاں ہماری رپورٹ نہیں لی گئی بلکہ الٹا ہمیں بتایا گیا کہ ہمارے خلاف رپورٹ درج کی جاچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر دکھی کی انسانیت کی خدمت کیلئے ہوتے ہیں مگر یہاں توڈاکٹر انسانیت کی تذلیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،لوگ اپنے مریضوں کو علاج کی غرض سے ہسپتال لاتے ہیں لیکن انہیں کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرانے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں