منی لانڈرنگ کیس،فریال تالپورکاایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونےکافیصلہ،تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،فریال تالپورنے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کوتبدیل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کر رکھا ہے تاہم دونوں ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے۔
فریال تالپور نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے ایف آئی اے کودرخواست دے دی ہے،درخواست فریال تالپورکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائرکی۔
فاروق نائیک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کونئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی،ایف آئی اے کو درخواست کے ذریعے آگاہ کردیاہے۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ فریال تالپوراثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے لاڑکانہ میں موجودہیں،فریال تالپورآج ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔