” اختر مینگل کے پاس مولانا فضل الرحمان جائیں یا جہانگیر ترین ، وہ ایک ہی چیز مانگتے ہیں ، یہ عہدہ نہیں بلکہ۔۔“ حامد میر نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کیلئے آزاد کامیاب ہونے والے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے نمبر گیم بھی مکمل کر لی ہے تاہم حامد میر کا کہناہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کو کسی عہدہ یا وزارت کی طلب نہیں ہے وہ لاپتہ افراد مانگتے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں معز پیر زادہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ اختر مینگل کے پاس خود چل کر جاتے کیونکہ اخترمینگل کو عمران خان کی نہیں بلکہ عمران خان کو اخترمینگل کی ضرورت ہے ، رات کو مولانا فضل الرحمان اختر مینگل سے ملنے گئے اور ان سے کہا کہ آپ ہماری طرف آجائیں آپ کو اہم منسٹری دیں گے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اختر مینگل کے پاس کوئی بھی جائے چاہے وہ مولانا فضل الرحمان ہوں یا پھر تحریک انصاف وہ عہدہ یا منسٹری نہیں مانگتے بلکہ صرف لاپتہ افرادمانگتے ہیں ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے آزاد امیدواروں اور دیگر پارٹیوں سے اتحاد کا ٹاسک جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے حوالے کیا تھا ۔