انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی، لیکن اس اتحاد کو کیا نام دیا گیا؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا کیونکہ۔۔۔

انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی، لیکن اس اتحاد کو کیا نام دیا گیا؟ جان ...
انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی، لیکن اس اتحاد کو کیا نام دیا گیا؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی انتخابی جیت کے بعد اپوزیشن جماعتیں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے اس اتحاد کو ایسا نام دے دیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اتحاد کو ”الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشنز“ کا نام دے دیا ہے تاہم اپنے حالیہ اجلاس میں بھی وزارت عظمیٰ، وزارت اعلیٰ پنجاب اور قومی و پنجاب اسمبلی کے سپیکرزو ڈپٹی سپیکرزکے امیدواروں کے ناموں پر متفق نہیں ہو سکیں۔
اگرچہ مسلم لیگ ن کے رہنماءدعویٰ کر رہے تھے کہ شہباز شریف اپوزیشن کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے متفقہ امیدوار ہوں گے لیکن اپوزیشن جماعتوں کے کئی گھنٹے جاری رہنے والے حالیہ اجلاس میں بھی وہ وزارت عظمیٰ سمیت کسی بھی عہدے کے لیے کسی مشترکہ امیدوار پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہیں۔اپوزیشن کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ’قومی و پنجاب اسمبلیوں میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔‘ تاہم ان کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ”اپوزیشن کے مشترکہ امیدواروں کے نام تب تک خفیہ رکھے جائیں گے جب تک تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کر دیتیں۔“