تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ میں کتنے وزراءہو نگے ؟پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ میں کتنے وزراءہو نگے ؟پاکستانیوں کے لیے حیران کن ...
تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ میں کتنے وزراءہو نگے ؟پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر گیم مکمل کرنے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ایسی صورتحال میں عام پاکستانیوں کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کو اتحادیوں کو بھی اہم عہدوں پر فائز کرنا ہو گا ،بعض سیاسی پنڈتوں کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی وفاقی کابینہ میں حصہ مل سکتا ہے تاہم اب تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان پہلے مرحلے میں 15سے 20وزرا کی کابینہ بنائیں گے ،ابتدا میں وفاقی وزرا کی تعداد زیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد کم ہو گی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہو گی ،وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہو گی ۔

مزید :

قومی -