پرویز خٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

پرویز خٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر
پرویز خٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویزخٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے اے این پی کے پرویز احمد نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پی کے 61 سے اے این پی کے امیدوار پرویز احمد کی جانب سے درخوست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی کے 61 پر پرویزخٹک کے ووٹوں کی تعداد 20 ہزار دکھائی گئی ہے جو اصل تعداد سے مختلف ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق گنتی کے دوران 4 ہزار سے زائد ووٹ بھی مسترد کئے گئے، لہٰذا ان کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر نوشہرہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔