پہلا ٹیسٹ ،انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

پہلا ٹیسٹ ،انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی
پہلا ٹیسٹ ،انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 30 رن سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے دن کے سکور 110/5کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو بھارت کو جیتنے کے لئے 84 رن درکار تھے۔ کپتان ویرات کوہلی اور دینیش کارتھک وکٹ پرموجود تھے۔انگلینڈ کوجیت کے لئے اب بھی 5 وکٹیں درکار تھیں۔کھیل کے آغاز پر پہلے ہی اوور میں دینیش کارتھک کی وکٹ گر گئی، 20 رنز کے انفرادی سکور پر انہیں جیمز اینڈرسں نے آوٹ کیا۔کوہلی کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے نئے آنے والے بے باز ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر 39 رن کا اضافہ کیا۔ کوہلی نے دوسری اننگ میں 51 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی جانب سے بن اسٹوکس نے چار، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔چار بھارتی بلے باز دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔

مزید :

کھیل -