کوہاٹ،سماری کے قریب مسافر وین اور ٹینکر میں ٹکر،21افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سماڑی کے قریب مسافر بس اور ٹینکر میں ٹکرکے باعث 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔
نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے میں مسافر بس اورٹینکر کے مابین ٹکر ہو ئی جس کے باعث21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 32ہوگئی، پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے کراچی جا رہی تھی،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔نگراں وزیراعلیٰ دوست محمدنےکوہاٹ میں حادثےمیں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیاجائے،کوہاٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکرکےترجیحی بنیادوں پرزخمیوں کوطبی سہولیات دی جائیں۔