چین نے امریکی مصنوعات پر 60 بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر دیئے

چین نے امریکی مصنوعات پر 60 بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر دیئے
چین نے امریکی مصنوعات پر 60 بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (صباح نیوز)چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازعہ بڑھ گیا، چین نے امریکی مصنوعات پر 60 بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر دیئے۔
غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اب چین نے اپنی برآمدی مصنوعات پر نئے ٹیکسوں کے جواب میں امریکا کی مائع گیس اور کروڈ آئل کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔چین کی جانب سے عائد کئے گئے اضافی ٹیکس، ایل این جی، گوشت اور جہازوں کے پرزہ جات جیسی مصنوعات پر لگائے گئے ہیں۔چین نے خبردار کیا کہ وہ مزید اقدامات بھی کر سکتا ہے اور تجارتی جنگ میں وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔