’اگر دن میں اتنے گھنٹے سے کم سوئیں تو کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے واضح وارننگ جاری کردی، آپ بھی جانئے

’اگر دن میں اتنے گھنٹے سے کم سوئیں تو کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے‘ ...
’اگر دن میں اتنے گھنٹے سے کم سوئیں تو کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے واضح وارننگ جاری کردی، آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)کیا آپ روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کر رہے ہیں؟ چلیں آٹھ نہیں تو سات یا چھ گھنٹے تو سو رہے ہوں گے؟ نہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر جان لیجئے کہ آپ بھی نیند کی کمی کے مسئلے کا شکار ہیں، اور ان تمام مسائل کے خدشے سے بھی دوچار ہیں جو اس ایک مسئلے سے جنم لیتے ہیں۔
سائنسدانوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ صحتمند رہنے کے لئے روزانہ آٹھ یا سات گھنٹے کی نیند ضروری ہے، اور چھ گھنٹے سے کم سونا ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو تباہ کردیتا ہے اور کینسر جیسی موذی بیماری کا خطرہ دو گنا بڑھ جاتا ہے۔ صرف یہی نہیں، دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی امراض لاحق ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ بلڈ شوگر کا نظام متاثر ہونے سے ذیابیطس کے خطرے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ نیند سے محرومی کا ایک اور نتیجہ ضرورت سے زیادہ کھانے کی صورت میں سامنے آتا ہے جو موٹاپے کا مسئلہ پید اکردیتا ہے۔ مختصر یہ کہ جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں ہے جو نیند کی کمی سے متاثر نہ ہوتا ہو اور کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا تعلق کسی نہ کسی طور نیند کی کمی سے نہ بنتا ہو۔
میل آن لائن کے مطابق نیند کی اہمیت سے متعلق یہ غیر معمولی انکشافات برطانوی سائنسدان میتھیو واکر نے حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کئے ہیں۔ پوری اور اچھی نیند کی ہماری زندگی کے لئے کتنی اہمیت ہے، میتھیو واکر کے ان الفاظ سے اندازہ کر لیجئے: ”پہلے میں سمجھتا تھا کہ اچھی خوراک اور ورزش کے ساتھ نیند ہماری صحت کا تیسرا اہم ستون ہے لیکن اس تحقیق کے بعدمیرا نظریہ بدل گیا ہے۔ اب میں نیند کو اچھی صحت کے ایک ستون کی بجائے اس کی بنیاد قرار دیتا ہوں۔“