عراق اور شام سے بھاگنے والے داعش کے جنگجو اب کہاں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ جان کر پاکستانیوں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے

عراق اور شام سے بھاگنے والے داعش کے جنگجو اب کہاں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ جان کر ...
عراق اور شام سے بھاگنے والے داعش کے جنگجو اب کہاں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ جان کر پاکستانیوں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش کی نام نہاد خلافت کا عراق اور شام سے خاتمہ ہو چکا ہے۔ ان دونوں ممالک کیلئے تو یہ اچھی خبر ہے لیکن افغانستان کیلئے، اور اس کا ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان کے لئے، یہ خبر اچھی نہیں ہے کہ داعش کے بچے کچھے جنگجوﺅں نے افغانستان کا رُخ کرلیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں تعینات افغان سفیر سعید جواد نے اس حوالے سے جاری کئے گئے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے کچھ شہری جو پہلے شام اور عراق میں داعش کا حصہ تھے اب افغانستان جاکر ٹریننگ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگجو صرف افغانستان کیلئے ہی نہیں بلکہ برطانیہ کیلئے بھی خطرہ ہیں کیونکہ انہیں جب موقع ملا یہ برطانیہ جاکر دہشتگردی کی کارروائیاں کریں گے۔ افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان افراد کا سراغ لگانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہیں کہ یہ افغانستان یا برطانیہ کے امن کے لئے خطرہ نہ بنیں۔
رپورٹ کے مطابق افغان سفیر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ داعش کا حصہ بننے والے برطانوی شہریوں میں سے بیشتر پاکستانی نژاد ہیں اور ان کیلئے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریٹ کرنا نسبتاً آسان ہے کیونکہ وہ اس خطے کی زبان بھی جانتے ہیں۔ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے برطانوی شہریوں کی تعداد تقریباً 900 بتائی گئی ہے۔