88 سالہ مرد کی شادی لیکن دلہن کی عمر کتنی ہے؟ ایسا انکشاف کہ نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا

88 سالہ مرد کی شادی لیکن دلہن کی عمر کتنی ہے؟ ایسا انکشاف کہ نیا ورلڈ ریکارڈ ...
88 سالہ مرد کی شادی لیکن دلہن کی عمر کتنی ہے؟ ایسا انکشاف کہ نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)کم عمری کی شادی اور اس کے نقصانات کے بارے میں تو بہت بات ہوتی ہے، اور ہونی بھی چاہئیے، لیکن بڑھاپے کی شادی اور اس کے فوائد کا ذکر کم ہی سننے کو ملتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ستر، 80 سال کی عمر کو پہنچ کر شادی جیسا غیر معمولی قدم اٹھانے کی ہمت کم ہی لوگ کر پاتے ہیں۔ برطانوی شہری فرینک برڈ انہی نایاب لوگوں میں سے ایک ہیں جو شادی کی راہ میں عمر کو ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں سمجھتے۔ وہ 88 سال کی عمر میں شادی کر رہے ہیں، اور ان کی دلہن موریل کوڈریج صرف 79 سال کی ہیں۔
”دی مرر“ کے مطابق موریل چار سال قبل بیوہ ہوئیں اور فرینک دو سال پہلے رنڈوے ہوئے۔ نو ماہ قبل ان دونوں کی ملاقات چرچ میں ہوئی اور اس پہلی ملاقات میں ہی پریم کہانی شروع ہو گئی۔ فرینک کے ساتھ ملاقت اور پھر عشق ہو جانے کے بارے میں موریل کا کہنا تھا کہ ”یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ میں کچھ سمجھ ہی نہیں سکی۔ میں تو یہ فیصلہ کرچکی تھی کہ باقی زندگی تنہا گزاروں گی لیکن فرینک کو دیکھنے کے بعد میرے سارے فیصلے بدل گئے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے فرینک مل گیا ہے اور میں اپنی باقی زندگی اس کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔“
دوسری جانب فرینک بھی کچھ کم خوش نہیں ہیں۔انہوں نے موریل سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ”پہلی بار میں نے اسے چرچ میں دیکھا اور بس دیکھتا ہی رہ گیا۔ اگلے اتوار ہمارے درمیان کھل کر بات چیت ہوئی اور میں نے اسے کھانے کی دعوت دی۔ چند دن میں ہی ہم بے تکلف ہو گئے اور اب تو دُوری برداشت نہیں ہوتی۔ موریل کے میری زندگی میں آنے سے سب کچھ بدل گیا ہے۔ میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ دوبارہ شادی کروں گا لیکن اب میں بہت خوش ہوں کہ چند دن بعد ہماری شادی ہونے والی ہے۔ ہم نے شادی کی تاریخ 25 اگست طے کی ہے۔“
اس انوکھی شادی میں فرینک اور موریل کے بیٹے بیٹیاں، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں، اور قریبی دوست شرکت کررہے ہیں۔ فرینک کا شہ بالا ان کا 64 سالہ بیٹا سٹیون ہوگا جبکہ موریل کا 52 سالہ بیٹا کیون انہیں رخصت کرے گا۔ معمر جوڑے کا ہنی مون دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے وہ ساﺅتھ کوسٹ جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں لیک ڈسٹرکٹ کا رُخ کریں گے، جس کے بعد واپس لوٹیں گے اور اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی جانب سے دی جانے والی خصوصی دعوت میں شرکت کریں گے۔