آپ کو یہ معروف ریسلر کین تو یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

نیویارک(نیوز ڈیسک)ریسلنگ کی دنیا کے مشہور سپر سٹار گلین جیکبز، جنہیں آپ ”کین“ کے نا م سے جانتے ہیں، اب ریسلنگ کے اکھاڑے کی بجائے سیاسی میدان میں اپنے داﺅ پیچ آزماتے نظر آئیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گلین جیکبز ناکس کاﺅنٹی، ریاست ٹینسی، کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
گلین نے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار لنڈا ہینی کو شکست دے کر یہ اہم عہدہ حاصل کیا ہے اور کل ڈالے گئے ووٹوں کا 66 فیصد لے کر میئر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر WWEکی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے ”ہم امید کرتے ہیں کہ سیاست میں بھی آپ اتنے ہی کامیاب ہوں گے جتنے ریسلنگ میں تھے۔“ گلین اگرچہ اب ریسلنگ کی بجائے سیاست کرتے نظر آئیں گے لیکن اس کے باوجود ان کے پرستار اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ہر کوئی انہیں مبارکباد دے رہا ہے۔