”میں سکول جلائے جانے کا جان کر شدید غصے میں ہوں اور اس بات پر خوش ہوں کہ عمران خان۔۔۔“ پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

”میں سکول جلائے جانے کا جان کر شدید غصے میں ہوں اور اس بات پر خوش ہوں کہ عمران ...
”میں سکول جلائے جانے کا جان کر شدید غصے میں ہوں اور اس بات پر خوش ہوں کہ عمران خان۔۔۔“ پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے سکولوں سمیت 12 سکول جلائے جانے پر جہاں پوری قوم غم و غصے اور رنج و الم کا شکار ہے تو وہیں سیاسی رہنماءاور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھی اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو بھی جب یہ خبر ملی تو وہ شدید غصے میں آ گئے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلائے گئے سکولوں کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لکھا ”شدید غصے میں ہوں یہ پڑھ کر کہ گلگت بلتستان میں 12 سکول جلا دئیے گئے، جن میں سے اکثر لڑکیوں کے سکول تھے، تعلیم ہر لڑکے اور لڑکی کا انسانی حق ہے، خوشی ہے کہ عمران خان نے 22 ملین بچے جو سکول نہیں جاتے، اپنی ترجیحات میں رکھے ہیں، سکول بنانے چاہئیں نہ کہ جلانے چاہئیں!!!“