امریکہ میں صرف جولائی کے دوران روزگار کے ایک لاکھ 57 ہزار نئے مواقع فراہم

امریکہ میں صرف جولائی کے دوران روزگار کے ایک لاکھ 57 ہزار نئے مواقع فراہم
امریکہ میں صرف جولائی کے دوران روزگار کے ایک لاکھ 57 ہزار نئے مواقع فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے جمعے کے روز جولائی کے مہینے میں روزگار اور بے روزگاری سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔جولائی میں ایک لاکھ 57 افراد کو روزگار ملا جب کہ ایک لاکھ 90 ہزار نوکریوں کی توقع کی گئی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی سطح 4 فی صد سے گر کر3.9 فی صد ہوگئی ہے ۔ جب کہ مئی میں یہ سطح 3.8 فی صد تھی جو 18 سال کی کم ترین سطح تھی۔جولائی میں اجرت میں اضافے کی شرح ایک سال پہلے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.7 فی صد زیادہ رہی۔اقتصادی ماہرین کو خدشہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی بیرونی ملکوں کے ساتھ تجارتی جنگ کے ملکی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ تاہم جولائی کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس دوران انڈسٹری میں 37 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔جولائی میں سب سے زیادہ روزگار ٹیک انڈسٹری نے فراہم کیا اور اس میں 75 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں۔