”ہم پولیس کو سیلوٹ کرتے ہیں اور پرعزم ہیں کہ۔۔۔“ عمران خان نے یوم شہداءکے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ پولیس اہلکار بھی انہیں داد دیں گے

”ہم پولیس کو سیلوٹ کرتے ہیں اور پرعزم ہیں کہ۔۔۔“ عمران خان نے یوم شہداءکے ...
”ہم پولیس کو سیلوٹ کرتے ہیں اور پرعزم ہیں کہ۔۔۔“ عمران خان نے یوم شہداءکے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ پولیس اہلکار بھی انہیں داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 4 اگست شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے اور اس روز پوری قوم پولیس کے ان شہداءکی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن اور قوم کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پولیس اہلکار بھی انہیں داد دیں گے۔ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ” یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ہم ان پولیس اہلکاروں اور افسران کو سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم خیبرپختونخواہ کی طرح تمام صوبوں میں میرٹ اور سیاسی مداخلت سے پاک محکمہ پولیس کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔“