کراچی،ہاکس بے میں نہانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی،ہاکس بے میں نہانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری
کراچی،ہاکس بے میں نہانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سمندر پر ڈوبنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد کراچی انتظامیہ نے ساحل سمند پر نہانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق مئیر کراچی سید وسیم اختر نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نہانے پر دفعہ144 نافذ کر دی ہے ،میئر کراچی نے کے ایم سی کے لائف گارڈز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ،میئر کراچی نے کہا کہ حادثات میںاضافے کے باعث یہ پابندی لگائی جا رہی ہے ،حادثات سے بچنے کیلئے شہری سمندر میں نہانے سے گریزکریں۔