دیامر میں سکولوں کو آگ لگانے والے علم دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ضرورت پڑنے پر تعلیمی ایمرجنسی بھی نافذ کی جائیگی :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن

دیامر میں سکولوں کو آگ لگانے والے علم دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا ...
دیامر میں سکولوں کو آگ لگانے والے علم دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ضرورت پڑنے پر تعلیمی ایمرجنسی بھی نافذ کی جائیگی :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دیامر میں سکولوں کو آگ لگانے والے علم دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،دیامر کے تمام متاثرہ سکولوں کے فوری مرمت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، تمام متاثرہ سکولوں کو ہنگامی بنیادوں پر تیار کریں گے اور بچوں کا تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے،نئے سکول بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ  24نئے سکول اس سال کے اے ڈی پی میں رکھے گئے ہیں،دیامر میں ضرورت پڑنے پر تعلیمی ایمرجنسی بھی نافذ کی جائے گی،چند علم دشمن عناصر نے رات کے اندھیرے میں سکولوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، حکومت دیامر کے سکولوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی اور رات کو بھی مناسب سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے، انتظامیہ ، دیامر سے منتخب ممبران اسمبلی، صوبائی وزراء کام کررہے ہیں جس میں پیش رفت ہوئی ہے، دیامر کے عوام نے ماضی میں بھی شرپسند عناصر کے حوصلہ شکنی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے، تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے دیامر کے عوام حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر اور شرپسندوں کیخلاف دیامر کے عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرکے ثابت کیا ہے کہ دیامر کے عوام شرپسند عناصر کیخلاف اور علم سے محبت رکھتے ہیں،علمائے کرام نے بھی علم دشمن عناصر کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔