شوہر نے زبردستی اپنی بیگم کے سامنے والے 2 دانت نکلوا دئیے، لیکن کیوں؟ وجہ اتنی شرمناک کہ کوئی مرد بھی تصور نہیں کرسکتا کہ۔۔۔

شوہر نے زبردستی اپنی بیگم کے سامنے والے 2 دانت نکلوا دئیے، لیکن کیوں؟ وجہ ...
شوہر نے زبردستی اپنی بیگم کے سامنے والے 2 دانت نکلوا دئیے، لیکن کیوں؟ وجہ اتنی شرمناک کہ کوئی مرد بھی تصور نہیں کرسکتا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمدآباد(نیوز ڈیسک) دانا کہتے ہیں کہ وہم کا کوئی علاج نہیں اور شک سے بڑھ کر خطرناک بیماری کوئی نہیں۔ اس حکیمانہ قول کی عملی صورت دیکھنا چاہیں تو اس بدبخت بھارتی شخص کو دیکھ لیجئے جس کے شک نے اس کی بیوی کی زندگی جہنم بنا کر رکھ دی۔ اس شیطان کے شکی مزاج کی انتہاء دیکھئے کہ محض اس وجہ سے بیوی کے دو دانت نکلوا دئیے کہ وہ بدصورت نظر آئے اور کوئی مرد اس کی جانب مائل نہ ہو۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ المناک کہانی 55 سالہ خاتون گیتا کی ہے جسے اس کے 57 سالہ شوہر نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے غلامانہ زندگی گزرانے پر مجبور کر رکھا تھا۔ ان کی شادی 15 سال قبل ہوئی لیکن گیتا کو اندازہ نہیں تھاکہ اچھا بھلا دکھائی دینے والے اس کے شوہر کے اندر کیسا عفریت چھپا تھا۔
گیتا کا شوہر شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اس پر شک کرنے لگا تھا۔ وہ رکشہ ڈرائیور تھا اور سارا دن گھر سے باہر گزارتا تھا۔ شام کو واپس آتا تو بیوی کی تفتیش شروع کر دیتا کہ دن میں کوئی گھر آیا تو نہیں تھا یا وہ کہیں گئی تو نہیں تھی۔ پہلے تو اس نے گھر کی کھڑکیوں پر غیر شفاف پلاسٹک کی شیٹ لگائی اور پھر بیرونی دروازنے کو تالا لگا کر گھر سے باہر جانے لگا۔ اس پر بھی سکون نا آیا تو بیوی پر دباؤ ڈالنے لگا کہ وہ سامنے والے دو دانت نکلوا دے۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کی شکل ایسی ہو جائے کہ کوئی مرد اس میں دلچسپی نا لے۔
اگرچہ یہ مطالبہ بے حد احمقانہ بلکہ سفاکانہ تھا مگر گیتا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کا شک دور کرنے کے لئے پہلے بھی اس کی ہر بات مانتے رہی تھی اور اس بات پر بھی عمل کر گزری۔ بدقسمتی سے یہ بھی کافی ثابت نا ہوا۔ اس کا شوہر اب بھی مطمئن نہیں تھا۔ گزشتہ چند ماہ سے اس نے گیتا کو اپنے ساتھ لیجانا شروع کر دیا تھا۔ وہ سارا دن رکشہ چلاتا اور اس دوران بیوی کو اگلی سیٹ پر اپنے ساتھ بٹھائے رکھتا۔ 
بدقسمت خاتون اس توہین آمیز سلوک سے ایسی دلبرداشتہ ہوئی کہ چند دن قبل چلتے رکشے سے نیچے کود گئی۔وہ شدید زخمی ہوئی لیکن خوش قسمت تھی کہ جان بچ گئی۔ جب اس واقعے کی اطلاع خواتین کی بہبود کے لئے کام کرنے والے سرکاری ادارے کو ملی تو گیتا سے رابطہ کیا گیا اور متعلقہ افسران نے اس کے شوہر کو بھی طلب کر لیا۔ یہاں اس بدقسمت خاتون کی سادہ لوحی کا بھی اندازہ کر لیجئے، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو کوئی سزا نہیں دینا چاہتی، بس یہ چاہتی ہے کہ وہ اپنی اصلاح کر لے۔