افغان جنگ سے نہ نکلے تو قوم معاف نہیں کرے گی،دوست محمدخان

04 اگست 2018 (22:31)

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج ملک بھر میں یوم شہداءمنایا جا رہا ہے اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہاہے،جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق یوم شہداپولیس کے حوالے سے تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ دوست محمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کے جال میں پھنسنے سے ہمیں بچنا چاہیے تھا،افغان جنگ سے نہ نکلے تو قوم معاف نہیں کرے گی،جنگ سے نہ نکلے توخطے کے عوام مزید بدحال ہونگے،اس جنگ کی بدولت ہم آج ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں کہ جہاں سے نکلنا ہمارے لئے ممکن نہیں رہا ،انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم بھی تخریب کاری کی وجہ بنی،غربت نے لوگوں کوخودکش جیکٹ دیے،کیوں کہ جب کسی کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوگا تو وہ اپنے خاندان کی بھلائی کے لئے اس خطرناک کام کے لئے آمادہ ہو جا تاہے،کاش گزشتہ حکومتیں اس پر کوئی بھی پیش رفت نہیں دکھائی، انہوں نے کہا کہ کبھی کوئی امیرخودکشی نہیں کرے گا اور نہ ہی وہ کبھی خودکش جیکٹ پہنے گا ۔

مزیدخبریں