یمن میں ہسپتال پر سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری:اقوام متحدہ کی مذمت

یمن میں ہسپتال پر سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری:اقوام متحدہ کی مذمت
یمن میں ہسپتال پر سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری:اقوام متحدہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (این این آئی)یمن میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے حدیدہ میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے جبکہ حکومت نے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹرلیز گرینڈ نے ہسپتال پر حملے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک صدمہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الثورا یمن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں ہزاروں افراد زیر علاج ہوتے ہیں۔اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر نے کہا کہ اس نقصان کی وضاحت کوئی پیش نہیں کرسکتا، ہسپتالوں کو عالمی قوانین کا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر برائے یمن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے حدیدہ شہر میں روزانہ ہیضہ کے کئی مریض سامنے آرہے ہیں اور اب یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کارروائیوں سے صورت حال خراب ہے جبکہ ہمیں تشویش ہے کہ دنیا میں ہیضے کی بدترین وبا یہاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں باغیوں کے علاقے حدیدہ میں سعودی اتحادیوں کی بمباری سے 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔شہر میں موجود آئل ٹینکرز کے دو کاروباری شخصیات نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے سے ایک مرتبہ پھر حدیدہ شہر میں اور اطراف میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔