رنبیر کپور کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل

رنبیر کپور کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل
رنبیر کپور کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی ایک حیرت انگیز تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنی عمر سے بہت بڑے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے لکس بھی کافی الگ ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مداح رنبیر کپور کی تصویر دیکھ کر پہلے توان کو پہچان ہی نہیں پائے، تاہم بعدازاں سب کو ایسا لگا جیسے یہ اداکار کی کسی نئی فلم کا لک ہے۔رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز فلم ’سنجو‘ میں انہوں نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا، جس میں ان کے لکس کو خوب پسند کیا گیا۔ رنبیر کپور نئے نئے کردار ادا کرنے کے بھی تجربے کرتے رہتے ہیں۔تاہم رنبیر کپور کا یہ نیا انداز کس پروجیکٹ کے لیے ہے؟ دراصل یہ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ اداکار بہت جلد ایک نئے اشتہار میں نظر آنے والے ہیں، جس کے لیے انہوں نے یہ انداز اپنایا۔ اس اشتہار میں رنبیر کپور ایک سیلز مین کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید :

تفریح -