شورکوٹ: زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے ملزم کو آگ لگا دی گئی، ہسپتال منتقل

شورکوٹ: زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے ملزم کو آگ لگا دی گئی، ہسپتال منتقل

  

جھنگ (ویب ڈیسک) شورکوٹ میں کزن سے زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے دو افراد نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، زخمی اسرار احمد کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔شورکوٹ کے نواحی علاقہ دوراں پور میں مبینہ طور پر اپنی کزن سے زیادتی کرنے والے ملزم پر دو افراد نے پیٹرول چھڑک کر نوجوان کو آ گ لگا دی، اسرار احمد اپنی بیوی کے ہمراہ شور کوٹ آ رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔اسرا راحمد کی بیوی نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ زخمی کو نازک صورتحال کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ اسرا راحمد کو آگ لگانے کا شبہ مبینہ طور پر مصطفیٰ اور آصف نامی دو افراد پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ دنوں اسرا احمد پر تھانہ شورکوٹ میں مصطفٰی اور آصف کی کزن فرزانہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہوا، اسرار احمد مقدمہ میں عبوری ضمانت پر تھا، اسرار احمد کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا جسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -