اب آپ فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر بھی میسنجر استعمال کر سکتے ہیں مگر کیسے؟ انتہائی آسان طریقہ کار جانیے

اب آپ فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر بھی میسنجر استعمال کر سکتے ہیں مگر کیسے؟ انتہائی ...
اب آپ فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر بھی میسنجر استعمال کر سکتے ہیں مگر کیسے؟ انتہائی آسان طریقہ کار جانیے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے تھا کہ فیس بک میسنجر آپ اسی صورت میں استعمال کر سکتے تھے اگر آپ کے پاس فیس بک اکاﺅنٹ ہو، لیکن اب فیس بک نے یہ ضابطہ تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد آپ فیس بک میسنجر، فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

دی مرر کے مطابق میسنجر کو فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے۔ آپ کو پلے سٹور میں جا کر فیس بک میسنجر کی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کرنی ہے۔

انسٹال ہونے کے بعد جب آپ ایپلی کیشن کھولیں گے تو یہ سائن ان ہونے کے لیے آپ سے ای میل ایڈریس یا فون نمبر مانگے گی۔ آپ ای میل کی بجائے فون نمبر داخل کرکے سائن ان کر لیجیے۔ جب آپ فون نمبر داخل کریں گے تو ایپلی کیشن آپ سے پاس ورڈ اور آپ کا نام پوچھے گی اور آپ کو 6ہندسوں پر مشتمل سکیورٹی کوڈ آپ کے موبائل فون پر بھیج دے گی۔ وہ کوڈ داخل کرنے سے فیس بک میسنجر پر آپ کا اکاﺅنٹ بن جائے گا اور آپ اسے فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر واٹس ایپ میسنجر کی طرح بھی استعمال کر سکیں گے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی