قیامت کی نشانی؟بھارت میں نوجوان نے نابینا بزرگ عورت کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا لیکن ایسی حرکت کیوں کی؟ ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے آئے روز جنسی درندگی کی ایسی ہولناک خبریں آتی رہتی ہیں کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ اب راجستھان کے شہر بھرت پور میں پیش آنے والا یہ واقعہ ہی دیکھ لیں جہاں ایک 25سالہ درندہ صفت نوجوان نے 90سال کی اندھی بڑھیا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ بدطینت شراب کے نشے میں دھت تھا اور عمر رسیدہ خاتون کو گھر میں اکیلے دیکھ کر اس پر جنسی حملہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق اس درندگی کے باعث خاتون کے جسم سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ جب خاتون کی پوتی گھر آئی تو اس نے اسے واقعے کے متعلق بتایا۔ لڑکی اپنی دادی کو ہسپتال لے گئی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام دلبیر گجر تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ایس ایچ او بیانا پولیس سٹیشن دیپک اوجھا کا کہنا تھا کہ ”متاثرہ خاتون بیوہ تھی اور عمر زیادہ ہونے کے باعث اس کی بینائی لگ بھگ ختم ہو چکی تھی۔ جس کی وجہ سے ملزم نے اسے آسان ٹارگٹ سمجھا اور اس پر حملہ کر دیا۔“