معروف ادیب امجد اسلام امجد کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب، ادیبوں، دانشوروں اور سینئر صحافیوں کی شرکت

معروف ادیب امجد اسلام امجد کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب، ادیبوں، دانشوروں اور ...
معروف ادیب امجد اسلام امجد کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب، ادیبوں، دانشوروں اور سینئر صحافیوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ممتاز دانشور و ادیب امجد اسلام امجد نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔
امجداسلام امجد کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام امجد اسلام امجد کے صاحبزادے ذیشان نے کیا تھا جس میں ادیبوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں شریک مزاحیہ شاعر انور مسعود ، روحانی شخصیت بابا یحییٰ ، کامیڈین سہیل احمد ، فلاحی ادارے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب ، ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹر عادل عمر اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے امجد اسلام امجد کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر امجد اسلام امجد کی اہلیہ نے اپنی بے مثال رفاقت کا پر لطف جائزہ بھی پیش کیا۔