گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹے نے بے رحمی سے ماں کو قتل کردیا

گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹے نے بے رحمی سے ماں کو قتل کردیا
گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹے نے بے رحمی سے ماں کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل کامونکی میں ناخلف بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ماں کو بے رحمی سے قتل کردیا۔

بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ تھانہ سٹی کامونکی کی حدود میں پیش آیا جہاں صہیب نامی ناخلف بیٹے نے اپنی ماں شہناز بی بی کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم صہیب نے اپنی ماں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا اور پھر آلہ قتل سمیت تھانے میں پیش ہوگیا۔ ملزم لاہور میں کام کرتا ہے اور عید کی چھٹیوں کیلئے گھر آیا ہوا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔