فلم انڈسٹری کو نئے چہروں کی اشد ضرورت ہے،عریشمہ مریم
لاہور(فلم رپورٹر) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ نئے چہروں کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے سینئر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔خصوصی گفتگو کے دوران عریشمہ نے کہا کہ امید ہے رواں سال میں فلم انڈسٹری سے مایوسی اور نا امیدی کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے جس طرح پہلے فلم انڈسٹری میں رونقیں ہو ا کرتی تھیں امسال سے دوبارہ سے اسٹوڈیوز آباد ہو جائیں گیمجھے اس بات کی بڑی خوش ہے کہ نئی بننے والی فلموں میں نئے چہروں کو سامنے لایا گیا ہے جس سے سینئر اداکاروں کا خلا پر کرنے میں مدد مل سکے گی۔