میگھا نے2 اونٹ‘2بیل اور16بکر وں کی قر بانی دی

میگھا نے2 اونٹ‘2بیل اور16بکر وں کی قر بانی دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج گلوکارہ میگھا نے بڑی قر بانی دیکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا‘عید پر 2اونٹ‘2بیل اور16بکر وں کی قر بانی دی‘غر باء میں خود بھی گوشت تقسیم کرتی رہی۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقعہ پر شوبز فنکاروں نے ملک بھر میں قر بانیں کیں مگر لاہورمیں میگھا نے مختلف جانوروں کی سب سے بڑی قر بانی دیکر باقی شوبز فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور عید کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کے دوران میگھا نے بتایا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتہ ہے کہ میں عید قر بان پر اللہ تعالیٰ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ جانو ر قر بان کروں اور الحمد اللہ ہر سال قر بان کیے جانیوالے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو ہی رہا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس قر بانی کو اپنی راہ میں قبول فر مائے مستقبل میں بھی میری یہ ہی کوشش ہوگی۔

مزید :

کلچر -