دنیامیں سچے لوگوں کی کمی ہوتی جارہی ہے، مدیحہ شاہ

دنیامیں سچے لوگوں کی کمی ہوتی جارہی ہے، مدیحہ شاہ

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے، انسان اپنے اخلاق اور کردار سے مقام بناتا ہے، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی۔ ا نہوں نے کہا کہ تاریخ میں فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوئی ہے، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار ہمیشہ اس کا مقدر بنی ہے۔ ہم سب لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بلا وجہ جھوٹ کی عادتیں اور منافقت جیسی لعنت کو چھوڑ دینا چاہیے،خاص طور پر شوبز میں حسد کا مادہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی برتری کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہی نہیں۔ 

لیکن جس کو خدا عزت دے تو سب کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کی عزت کریں۔ مدیحہ شاہ نے آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری بڑی محنت شامل ہے اور اس کے ساتھ اپنے سینئرز کی عزت بھی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہر اس چیز سے نوازا جس کی میں نے خواہش کی۔

مزید :

کلچر -