سینماء اور تھیٹرز کھولنا وقت کی اہم ضرورت ہے، عائشہ بٹ
لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل عائشہ بٹ نے حکومت سے سینماؤں اور تھیٹرز پر لاک ڈاؤن ختم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غر یب شوبز فنکاربدتر ین مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں ان کی زندگیوں کو بچایا جائے۔ میں تھیٹرمیں کام نہیں کرتی مگر بہت سے ایسے دوست فنکار ہیں جو اس فیلڈ سے منسلک ہیں اور آج سنیماؤں اور تھیٹرز کی بندش کی وجہ سے یہ لوگ دووقت کی روٹی کھانے کیلئے بھی مشکلات کا شکار ہیں اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان فنکاروں کو مزید مسائل کا شکار کر نے کی بجائے فوری طور پر سینماؤں اور تھیٹرز پر لاک ڈاؤن ختم کر یں۔
تاکہ شوبز سر گر میاں دوبارہ ہوشروع ہوں اور ان غر یبوں کے گھروں کے چولے بھی جلیں۔