سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہواطبقہ ہے، ریشم

      سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہواطبقہ ہے، ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار ہ ریشم نے کہا ہے کہ سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے کیونکہ یہ لوگ تکلیف توبرداشت کر لیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے، ہمیں ایسے لوگوں کی اس انداز میں مدد کرنی چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور یہ ہنسی خوشی مدد لینے پر راضی ہو جائیں۔ ریشم نے کہا کہ عید الاضحی پر ایسے بہت سے لوگ ہیں جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے لیکن اگر انہیں کہیں سے قربانی کاگوشت نہ بھی ملے تو وہ صبر شکر کرلیتے ہیں لیکن کہیں سے گوشت لینے نہیں جاتے۔ ہر کسی کوا پنے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کی عادات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اس لئے ہمیں ایسے لوگوں کی سب سے پہلے مدد کرنی چاہیے۔ ریشم نے کہاکہ اصل میں اس وقت اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ پس رہا ہے تو وہ سفید پوش طبقہ ہے جس کی آمدن بھی محدود ہے لیکن وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔

مزید :

کلچر -