حمزہ علی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

 حمزہ علی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نامور ادکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش‘حمزہ نے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پررات گئے دی۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے حمزہ عباسی نے رات گئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ "اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفی عباسی کی نعمت سے نوازا ہے انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ میرا بیٹا اللہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوشی ہے اور میں جنہوں نے مبارکباد دی ہے ان کا بھی میں دل سے مشکور ہوں۔
 

مزید :

کلچر -