پنجاب تھیٹرآرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیر تجارت سے ملاقات

پنجاب تھیٹرآرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیر تجارت سے ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وفد کی پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کی قیادت میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ملاقات اس موقع پر فنکاروں کے نمائندہ وفد کی صوبائی وزیر سے تھیٹرز کھلوانے کے حوالے سے ایس او پیز پر مشاورت تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو تسلی دیتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کی تکالیف سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ  جلد تھیٹرز کھول دے گی  اس حوالے سے تمام معاملات زیر غور ہیں۔

۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کرنے والے فنکاروں اور پروڈیوسرز میں سینئر اداکار راشد محمود، شاہد خان،سرفراز وکی،عقیل حیدر،پروڈیوسر جونی ملک،یوسف اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔

مزید :

کلچر -