تھیٹرز کو کھولنے کا اعلان کیا جائے، اداکار نسیم وکی

        تھیٹرز کو کھولنے کا اعلان کیا جائے، اداکار نسیم وکی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز انتہائی کم ہونے کے بعد حکومت نے شیڈول لاک ڈاؤن کو قبل از وقت ختم کر دیا ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ تھیٹرز کو بھی فی الفور کھولنے کا اعلان کیا جائے۔ نسیم وکی نے کہا کہ تھیٹر کے فنکاروں نے پانچ ماہ انتہائی مشکل سے گزارے ہیں اور اس دوران کئی فنکار اس شعبے کو ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے مشکل گھڑی میں حکومت کو جس طرح فنکار برادری کا ساتھ دینا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا جس پر ہمیں بڑا افسوس ہے۔  حکومت نے کورونا کیسز انتہائی کم ہونے کے بعد شیڈول لاک ڈاؤن کو قبل از وقت ختم کر دیا ہے اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت رواں ہفتے میں تھیٹرز کی بندش کو ختم کرنے کے اعلان کر دے گی۔

مزید :

کلچر -