معمولات زندگی بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، سائرہ نسیم

معمولات زندگی بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، سائرہ نسیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے جارہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے لیکن ہمیں ابھی بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا، نئی فلموں کی نمائش کے بعد فلم انڈسٹری میں سر گرمیاں بحال ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ سب لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہم نے حکومت کیلئے نہیں بلکہ اپنی زندگی کیلئے احتیاط کرنی ہے اگر خدانخواستہ کوروناوائرس کی وباء دوبارہ پھیل گئی تو ہمارے لئے دوبارہ معاشی بحالی مشکل ہو جائے گی۔ ہمیں احتیاط کے ساتھ معمولات زندگی کی طرف بڑھنا ہے۔ سائرہ نسیم نے کہاکہ بہت سی فلمیں تیار ہیں جن کی نمائش ہونی ہیں۔

ور فلموں کی نمائش کے بعد ہی فلم انڈسٹری میں سر گرمیاں بحال ہوں گی کیونکہ سرمایہ کار فلم بینوں کا رجحان دیکھنے کے بعد ہی سرمایہ کاری کیلئے راغب ہوں گے۔

مزید :

کلچر -