حکومت سال0 202کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے، سہراب

حکومت سال0 202کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے، سہراب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے اختتام کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ ہم لوگ مل کر دنیا بھر میں ڈر اور خوف کی اس علامت کو ختم کریں گے۔ہمارے ملک میں اس وبا سے بچنے کیلئے سب کو مکمل احتیاط کی ضرورت ہے پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس میں بسنے والے کل بھی دہشت گردی کے خلاف تھے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ حکومت سال 2021 کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے۔
اور اس سلسلہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ وفود اور ثقافتی طائفوں کو بیرون ممالک روانہ کیا جائے۔سہراب افگن نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور اب ہمیں دنیا کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ملک میں تفریحی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ان کا کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کیلئے پاکستانی فنکاروں پر مشتمل طائفوں اور وفود کو بیرون ملک بھیجا جائے۔موجودہ حالات میں عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کے ہاتھوں گھٹن کا شکار ہیں، حکومت عوام کیلئے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرے۔

مزید :

کلچر -